بنگلورو،3/مئی(ایس او نیوز)کنڑا فلموں کے اداکار وینکٹ نے اپنی فلم کو لے کر اخبارات میں اور سوشیل میڈیا پر ناراضی جتانے پر معافی طلب کرلی ہے۔ حال ہی میں’’پورکی‘‘ نامی کنڑا فلم ریلیز ہوئی تھی لیکن مذکورہ فلم بری طرح فلاپ رہی تھی۔ اس فلم کو لے کر تمام اخبارات میں تبصرہ شائع ہوئے تھے۔ انہیں دیکھ کر اس فلم کے اداکار وینکٹ نے اپنی ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔ اور الزام لگایا تھا کہ اس کی فلم فلاپ ہونے کے لئے میڈیا ذمہ دار ہے ۔ سوشیل میڈیا کے ذریعہ سخت ناراضی جتاتے ہوئے اس کو اپ لوڈ کیا تھا۔ اس دوران کنڑا اخبارات کے مالکان نے کرناٹکا فلم چیمبرآف کامرس کے چیرمین سارا گووند سے شکایت کی تھی۔ انہوں نے اس تنازعہ کو حل کرنے کے لئے مالکان اور کنڑا فلم اداکاروینکٹ کو آج دفتر طلب کیا تھا۔ اجلاس کے دوران وینکٹ نے کہا کہ صحافیوں کو لکھنے کا اختیار ضرور ہے لیکن فلموں پر تبصرہ کرنے کا اختیار نہیں ہے۔ اگر صحافیوں کو ان کی فلم دیکھنا پسند نہیں ہے تو نہ دیکھیں اور کوئی بھی تبصرہ نہ کریں، وینکٹ کی اس بات پر اجلاس میں موجود اخبارات کے افراد نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے، سوشیل میڈیا کا استعمال کرنے پر وینکٹ پر سخت مخالفت کی، معاملہ سنگین اختیار کرنے پر سارا گووند نے درمیان میں مداخلت کرتے ہوئے کہا کہ وینکٹ نے یقیناً غلطی کی ہے اور انہیں اس غلطی پر معافی طلب کرنے کے لئے کہا۔ بلا آخر وینکٹ مجبور ہوکر صحافیوں سے معافی مانگ لی اور انہیں یقین دلایا کہ وہ آئندہ اس طرح کی غلطی ہرگز نہیں کریں گے۔